جناب ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حالات

جناب ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حالات

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام سے روایت کی ہے کہ ایک روز ام سلمہ رضی اللہ عنہ  کو خبر پہنچی کے ان کے کسی آزاد کردہ غلام نے جناب امیر علیہ السلام کو کچھ برا کہا ہے آپ نے اس کو اپنے پاس بلایا اور فرمایا  تیری ماں تیرے سوگ میں بیٹھے تاکہ میں تجھ کو جناب رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث سے آگاہ کروں اس کے بعد اپنے واسطے جو بہتر سمجھنا اختیار کرنا بے شک نو عورتیں آنحضرت صلی اللہ علیہ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نکاح میں تھیں ایک مرتبہ جب کہ میری باری کا دن تھا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر تشریف لائے اور نور آپ کے سر اور پیشانی سے چمک رہا تھا اور حضرت علی علیہ السلام کا ہاتھ اپنے ہاتھ میں لیے ہوئے تھے مجھ سے فرمایا آئے ام سلمہ رضی اللہ عنہ یہاں سے ہٹ جاؤ اور مکان ہمارے واسطے خالی کردو میں یہ سن کر باہر چلی گئی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی علیہ السلام سے راز کی باتیں کرنے میں مشغول ہوئے میں ان حضرات کی آواز سن رہی تھی لیکن باتیں نہیں سمجھ رہی تھی جب بہت زیادہ دیر ہوگئی تو میں دروازے کے قریب گی اور عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ اجازت دیتے ہیں کہ میں حاضر ہوں فرمایا نہیں تو میں واپس چلی آئی میرا دل سرور سے لبریز تھا میں پلٹ آئی اس خوف سے کہ میرا آنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ناگوار نا گزرا ہو یا آسمان سے کوئی بری خبر یا کوئی آیت میرے حق میں نازل ہوئی ہوں پھر تھوڑی دیر کے بعد دروازے کے قریب آئی اور اجازت طلب کی مگر اجازت نہ ملی اور پہلے سے زیادہ مسرور تھی پھر تیسری مرتبہ گئی اور اجازت چاہی۔ حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا آجاؤ اور میں مکان میں داخل ہوئیں تو دیکھا علی علیہ السلام  آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہیں میرے باپ ماں باپ آپ پر فدا ہو یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اگر ایسا ہو تو کیا حکم ہے آیا میں تمہیں صبر کا حکم دیتا ہوں علیہ السلام نے پھر دوبارہ یہی سوال کیا اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر صبر کا حکم دیا جب تیسری مرتبہ پھر وہی بات دریافت کی تو حضرت صلی اللہ وآلہ وسلم نے فرمایا اے علی علیہ السلام اے میرے بھائی جب معاملہ یہاں تک پہنچے تو نیام سے تلوار نکال لینا اور دوش پر چادر ڈالنا اور جنگ کرنا اور پروا نہ کرنا یہاں تک کہ جب تم میرے پاس آؤ تو تمہاری تلوار سے خون ٹپکتا رہے اور پھر حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میری جانب رخ کیا اور فرمایا کہ اے ام سلمہ رضی اللہ عنہ ہو تمہارے چہرے سے رنج وملال کیوں ظاہر ہو رہا ہے ہے میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم یہ اس وجہ سے ہے کہ مجھ کو چند مرتبہ اپنے پاس سے آپ نے ہٹا دیا حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ خدا کی قسم تم کو اس سے کے سبب سے میں نے نہیں ہٹایا اور تمہاری ذات میں میرے نزدیک کوئی برائی نہیں بے شک تم خدا اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے خیر پر ہو ہو لیکن لیکن جب تم آئی تھی میری داہنی جانب علیہ السلام اور بائیں طرف حضرت علی علیہ السلام تھے اور جبرائیل علیہ السلام نے مجھے ان واقعات سے آگاہ کر رہے تھے جو میرے بعد  ہونے والے ہیں مجھے  تاکید کر رہے تھے کہ حضرت علی علیہ السلام کو ان امور کے بارے میں وصیت کرو کے ان فتنوں میں ان کو کیا کرنا چاہیے ام سلمہ رضی اللہ عنہ سنو اور گواہ رہو تا کہ حضرت علی علیہ السلام بن ابی طالب علیہ السلام دنیا میں میرے وزیر ہیں اور آخرت میں میرے وزیر ہیں آئے ام سلمہ رضی اللہ عنہ سنو اور گواہ رہو کہ علی علیہ السلام  بن ابی طالب دنیا میں میرے علمدار ہو اور قیامت میں میرے علمدار ہی آئے مسلماں سنو اور گواہ رہو کہ علی علیہ السلام   میرے بعد میرے وصی اور جانشین ہیں اور میرے وعدوں کو پورا کرنے والے ہیں اور حوض کوثر سےاسے دشمنوں کو ہنکانے والے ہیں ام سلمہ رضی اللہ عنہ سنو اور گواہ رہوں کہ علی علیہ السلام ابن ابی طالب مسلمانوں کے سردار اور بزرگ ہیں اور متقین کے برگزیدہ اور پیشوا ہیں مومنین کو بہشت میں لے جانے والے ہیں اور ناکثین و قاسطین اور مارقین کو قتل کرنے والے ہیں میں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ناکثین کون ہے فرمایا وہ لوگ ہیں جو علی علیہ السلام سے مدینہ میں بیعت کریں گے اور بصرہ میں اس بیعت کو توڑیں گے میں نے پوچھا قاسطین کون لوگ ہیں فرمایا بنو امیہ اور شام کے باشندے جو اس کی اطاعت کریں گے میں نے پوچھا اور مارقین کون ہے فرمایا نہروان کے خوارج ہیں جب جناب ام سلمہ رضی اللہ عنہ نے یہ حدیث اپنے غلام سے بیان فرمائیں تو اس نے کہا آپ نے مجھے نجات دلائیں اور میرے دل کی گئی گرہ کھول دی خدا آپ کو کشائش بخشے خدا کی قسم اب آئندہ ہرگز علی علیہ السلام کے بارے میں نامناسب بات نہیں کہوں گا

تبصرے

نام

اسلام میں خواتین کے حقوق,5,حالات حاضرہ,5,دین اسلام,8,سیرت اہل بیت,8,فقہی مسائل,2,مسلم حکمران,4,
rtl
item
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن: جناب ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حالات
جناب ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حالات
جناب ام سلمہ رضی اللہ تعالی عنہا کے حالات
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/08/blog-post_27.html
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/08/blog-post_27.html
true
5962244918716344721
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy