علم اور عمل کی اہمیت

حضرت علی علیہ السلام نے بے عمل عالم کو کس سے تشبیہ دی ہے، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ میں بے عمل عمل کس سے مشابہ ہے، امام صادق علیہ السلام نے کن لوگوں کو جہنم سے نجات یافتہ قرار دیا ہے، قرآن کریم نے بے عمل عالم کو کس سے تشبیہ دی ہے

خلوص نیت کے بعد استاد اور شاگرد کا دوسرا فریضہ یہ ہے کہ جو کچھ تعلیم دے یا علم حاصل کرے پہلے اس پر خود عمل کرے اسی کے مطابق اپنی زندگی گزارے بلکہ اپنی زندگی کو اسی کے سانچے میں ڈال دے
ہر انسان اپنی زندگی میں مختلف اعمال انجام دیتا ہے لہذا اس کی تعلیم کا اصل مقصد اپنے اعمال و اقدار کی اصلاح ہونا چاہیے کیونکہ اگر علم اور معرفت کے بغیر کوئی عمل انجام دیا جائے تو گمراہی یقینی ہے جیسا کہ مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ہے

بے عمل عالم ایسا ہی ہے جیسے کوئی غلط راستہ پر چل رہا ہوں کہ وہ ہر قدم اپنے اصلی اور واضح راستہ سے دور ہی ہوتا رہتا ہے اور با عمل عالم اس شخص کی طرح ہے جو بالکل صحیح راستہ پر چل رہا ہوں لہذا ہر شخص کو یہ سوچنا چاہیے کہ وہ اس طرح اپنے سفر کو جاری رکھ سکتا ہے یا نہیں واپس تو نہیں پلٹ رہا ہے
مولائے کائنات کے اس قول کا مقصد یہ ہے کہ اگر کوئی شخص مسلسل اپنا راستہ تبدیل کرتا رہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ اس نے گزشتہ رستہ العلم والمعرفۃ اور سائیں اطلاع کے بغیر منتخب کیا تھا لیکن جو شخص تمام معلومات کے ساتھ کسی راستے کا انتخاب کرتا ہے تو پھر اس رستے سے اس کی واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اس لیے آپ نے فرمایا ہے کہ ابھی بھی وقت ہے کہ یہ دیکھ لو کہ تمہاری زندگی کا یہ سفر تمام ضروری معلومات رات کے ساتھ آئے یا ایسے ہی نکل پڑے ہوں کہ جب وقت ہاتھ سے سے نکل جائے تو یہ سمجھ میں آئے کہ ہم تو اب تک غلط چل رہے تھے پر چلنے کی کوشش کرو تو کوئی فائدہ حاصل نہ ہو
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں
علم اور بصیرت کے بغیر عمل کرنے والا ایسا ہی ہے جیسے کوئی غلط راستے پر چلنا جارہا ہوں کہ اس کی تیز رفتاری ہر لمحے سے اس کے اصل مقصد سے دور کرتی رہتی ہے
بلکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تو یہاں تک فرمایا ہے کہ
جو عابد علم دین حاصل نہ کرے اور شرعی مسائل نہ جانتا ہوں اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو رات بھر محنت کرکے گھر تعمیر کرتا ہے اور دن میں اس کو مسمار کر دیتا ہے
یہ بات بالکل واضح ہے کہ جو شخص تمام رات عبادت کرے اور دن میں حلال یا حرام کی اطلاع نہ ہونے کی وجہ سے حرام کام انجام دے اور لوگوں کے حقوق کو صحیح طریقے سے ادا نہ کرے تو اس کی پوری رات کی محنت ضائع ہوجائے گی اور ان گناہوں کی وجہ سے اس کا کوئی ثواب باقی نہیں رہے گا
حضرت علی علیہ السلام نے اسی سلسلہ میں فرمایا ہے

دینی شعور و آگہی کے بغیر عبادت کرنے والا شخص کی مثال کولہو کے بیل کی طرح ہے کہ وہ مسلسل چکر کاٹتا رہتا ہے اور اپنی جگہ سے ذرا برابر آگے نہیں بڑھتا ہے
چناں چہ ایسا شخص چاہے جتنی محنت اور مشقت کر لے روحانی اعتبار سے کوئی کمال حاصل نہیں کر سکتا اور اسے اس سے کوئی فائدہ اور نتیجہ حاصل ہونے والا نہیں ہے کیونکہ وہ اپنی نادانی اور جہالت کی بنا پر اپنے تمام اعمال خراب کر لیتا ہے جیسے کوئی آدمی مسلسل روزہ رکھتا ہے لیکن مسائل سے نہ واقفیت کی بنا پر روزہ کو باطل کرنے والی بعض چیزوں سے پرہیز نہ کرے تو بھوک اور پیاس کی زحمت اٹھانے کے علاوہ اسے کچھ نہیں ملے گا اور اس کا روزہ قبول نہیں  ہوگا
اسی لئے حضرت علی علیہ السلام نے ایسے لوگوں کو اس کوہلو کے بیل سے نسبت دی ہے کہ جسے صبح سویرے کولہو میں باندھ دیا جاتا ہے اور دن بھر وہ اسی کے چاروں طرف چکر کرتا رہتا ہے اسے کھول کر اس پر باندھ دیا جاتا ہے جہاں سے صبح کو کھولا گیا تھا لہذا صحیح عمل کے لئے علم بہر حال ضروری  ہے

اور علم ایسا ہونا چاہئے جو دنیا کے ساتھ آخرت کے لئے بھی مفید ہو اسی لئے تعلیم کی راہ میں مندرجہ ذیل باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے
جس علم سے زندگی میں کوئی مادی یا روحانی فائدہ نہیں ہے اسے ترک کر دے کیونکہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور ائمہ معصومین علیہ السلام کی ایک دعا یہ بھی تھی
پروردگار میں اس علم سے تیری پناہ چاہتا ہوں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے
حضرت علی علیہ السلام فرماتے ہیں 
جس قلب میں خشوع نہ ہو اور جس آنکھ سے آنسو نہ نکلتے ہوں اور جس علم کا کوئی فائدہ نہ ہو اس میں کوئی خیر اور بھلائی نہیں ہے
اسی طرح آپ علیہ السلام نے فرمایا ہے
بے فائدہ علم اس دوا کی طرح آئے جس سے شفا حاصل نہ ہو
دوسرے یہ کہ کے امن کرنے کے لئے علم حاصل کیا جائے کیونکہ قرآن مجید نے زبانی جمع خرچ کرنے والے بے عمل افراد کی مذمت کی ہے اور اسے گناہ قرار دیا ہے جیسا کہ ارشاد پروردگار ہے
اے ایمان والو آخر ایسی بات کیوں کہتے ہو جس پر عمل نہیں کرتے ہو خدا کے نزدیک یہ سخت ناراضگی کا سبب ہے کہ تم وہ بات کہوں جس پر عمل نہیں کرتے ہو
ایک اور آیت میں کتاب خدا پر عمل نہ کرنے والے یہودی علماء کو اس گدھے سے تشبیہ دی گئی ہے جس کی پیٹھ پر کتابوں کا بوجھ لادا ہوا ہوں جیسا کہ ارشاد ہوتا ہے
ان لوگوں کی مثال جن لوگوں پر تورات کا بار رکھا گیا ہے اس گدھے کی مثال ہے جو کتابوں کا بوجھ اٹھائے ہوئے ہو
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے علم پر عمل کرنے والے افراد ہی کو عالم قرار دیا ہے آپ علیہ السلام کا ارشاد گرامی ہے
عالم وہی ہے جو اپنے علم پر عمل کرے چاہیے اس کا علم کم ہی کیوں نہ ہو
حضرت علی علیہ السلام نے فرمایا علم کا تعلق عمل سے ہے جو اپنے علم پر عمل نہ کرے گویا اس نے علم حاصل نہیں کیا
حضرت عیسی علیہ السلام سے روایت ہے کہ
جب تک تم تم نہ کرو علم حاصل کرنے سے بھی کوئی فائدہ نہیں ہے کیونکہ جب تک عمل نہ کیا جائے علم کی زیادتی سے صرف اور صرف جہالت میں ہی اضافہ ہوتا ہے
حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے
تمام لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب اس عالم پر ہوگا جس نے اپنے علم سے خود کوئی فائدہ نہ اٹھایا ہو
مختصر یہ کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور ائمہ اے طاہرین علیہم السلام کی متعدد احادیث میں علم اور عمل کو ایک دوسرے کا ساتھی قرار دیا گیا ہے یعنی جہاں علم ہوگا وہاں عمل بھی ہوگا اور خدا نہ خاستہ عمل نہ پایا جائے تو پھر وہاں سے علم بھی رخصت ہو جاتا ہے جیسا کہ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے
علم عمل کو آواز دیتا ہے چناچہ اگر عمل اس کا مثبت جواب دے دیں تو کیا کہنا ورنہ علم بھی رخصت ہو جاتا ہے
حضرت علی علیہ السلام کا ارشاد ہے
علم اور

تبصرے

نام

اسلام میں خواتین کے حقوق,5,حالات حاضرہ,5,دین اسلام,8,سیرت اہل بیت,8,فقہی مسائل,2,مسلم حکمران,4,
rtl
item
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن: علم اور عمل کی اہمیت
علم اور عمل کی اہمیت
حضرت علی علیہ السلام نے بے عمل عالم کو کس سے تشبیہ دی ہے، پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی نگاہ میں بے عمل عمل کس سے مشابہ ہے، امام صادق علیہ السلام نے کن لوگوں کو جہنم سے نجات یافتہ قرار دیا ہے، قرآن کریم نے بے عمل عالم کو کس سے تشبیہ دی ہے
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/09/blog-post.html
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/09/blog-post.html
true
5962244918716344721
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy