توحید کی صفات اور دلیلیں

توحید کی صفات اور دلیلیں

 خدا کی یکتائی کی چھ دلیلیں ہیں

اول اگر خدا کا کوئی شریک ہوتا تو اس کی وجہ سے عالم میں فساد پیدا ہوتا

دوم شراکت خدا کا نقص ہے اور نقص خدائی میں نہیں ہو سکتا

صوم سب نبی اور رسول ایک ہی خدا کے پاس سے آئے ہیں جنہوں نے متفقہ طور پر اور اس کی وحدانیت کی خبر دیں اگر کوئی اور خدا ہوتا تو وہ بھی نبی اور رسول بھیج کر اپنے آپ کو پہچنواتا

چہارم اگر دو خدا فرض کر لئے جائیں تو ایک خدا دوسرے خدا کے دفع پر قادر ہو گا یا نہیں اگر قادر ہوگا تو جو دفع ہو جائے وہ خدا نہیں ہو سکتا اور اگر قادر نہ ہو گا تو جو عاجز ہو وہ خدا نہیں ہو سکتا

پنجم نبیوں اور رسولوں سے خدا نے فرمایا ہے کہ میرا کوئی شریک نہیں۔ پس اگر یہ بات اس نے معاذ اللہ جھوٹ کہی ہے تو جھوٹ بولنا نقص آئے اور نقص خدا میں نہیں ہو سکتا اور اگر سچ کہیں تو مطلب ثابت ہے کہ خدا کا کوئی شریک نہیں 

ششم دو چیزوں کے درمیان فصل ہونا ضروری ہے تاکہ ان کا دو ہونا متحقق ہو سکے پس اگر دو خدا ہوتے ہیں اور ان کے درمیان فصل ہو تو لازم آئے گا فصل بھی قدیم ہوں حالانکہ اس کا کسی نے دعوی نہیں کیا ہے اور اگر کوئی یہ دعوی کرے تو تسلسل لازم آئے گا جو محال ہے

صفات ثبوتیہ

معلوم ہونا چاہئے کہ خدا کی ذات ہر حیثیت سے کامل ہے اور اس لیے جتنے کمال کے آثار ہو سکتے ہیں سب ہی ذات کے لئے حاصل ہیں مگر اس کی ذات کے لیے علیحدہ صفات جو ذات کے علاوہ ہو موجود نہیں ہے وہ ذات ہی ذات ہے اور اگر آثار کمال کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس کی صفات کا حصر  وحد ناممکن ہے لیکن جو صفات خاص طور پر محل بحث قرار پائے اور علم کلام کی کتابوں میں بیان کیے گئے ہیں وہ آٹھ ہیں

قدیم یعنی خدا ہمیشہ سے قدیم ہے

قادر یعنی خدا ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

عالم یعنی وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے 

حی یعنی خدا زندہ ہے اور ہمیشہ زندہ رہے گا

مرید یعنی وہ صائب ارادہ ہے اور جو چیز واقع ہوتی ہے اس کے اختیار سے ہوتی ہے لہذا وہ اپنے افعال میں مجبور نہیں

مدرک یعنی وہ ہر چیز کے ظاہر و باطن کا دریافت کرنے والا ہے اگرچہ آنکھ کان وغیرہ نہیں رکھتا

متکلم یعنی وہ جس چیز سے چاہے کلام پیدا کر سکتا ہے جیسے موسی علیہ سلام کے لیے درخت میں کلام پیدا کیا

صادق یعنی خدا کا کلام درست اور برحق ہے

صفات سلبیہ

وہ صفتیں جو خدا کی ذات کے شایان شان نہیں آٹھ ہیں

شراکت یعنی خدا کا کوئی شریک نہیں

ترکیب یعنی خدا مرکب نہیں دوسرے الفاظ میں چند چیزوں سے مل کر اس کا وجود تیار نہیں ہوا ہے اور اس کا کوئی جزو نہیں ہے

مکان یعنی خدا ایک جگہ اور ایک مقام میں نہیں وہ اپنی قدرت کاملہ سے ہر جگہ حاضر و موجود ہے وہ لامکان ہے۔

حلول یعنی خدا کسی چیز میں نہیں سماتا آدمی کے بدن میں روح حلول کرتی ہے جب روح نکل جاتی ہے تب آدمی مر جاتا ہے یہ صورت خداوند عالم کے لئے روا نہیں ہے دیگر کے ایک شے دوسری شے میں سما جائے اس طرح کہ اس کی صفات قرار پا جائے جیسے سیاہی جسم میں

محل حوادث یعنی خدا مختلف حالات اور کفایات سے بری ہے پہلے کچھ تھا اور اس کے بعد کسی اور حال میں ہو گیا یعنی بچپن سے جوانی اور پھر بڑھاپا یا جاگتا تھا سو گیا بس حق تعالیٰ اس عیب سے منزہ ہے

مرئی یعنی خدا لائق دید نہیں نہ دنیا میں اور نہ عقبیٰ میں

احتیاج یعنی خدا کی ذات و صفات میں کسی دوسرے کا محتاج نہیں ہے وہ ہر طرف سے بے نیاز اور مستننی ہے

صفات کا زائد بر ذات ہونا یعنی خدا کی صفتیں اس کی ذات کے سوا اور علیحدہ نہیں ہے اس کی ذات عین صفات اور اس کی صفات عین ذات ہیں۔

تبصرے

نام

اسلام میں خواتین کے حقوق,5,حالات حاضرہ,5,دین اسلام,8,سیرت اہل بیت,8,فقہی مسائل,2,مسلم حکمران,4,
rtl
item
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن: توحید کی صفات اور دلیلیں
توحید کی صفات اور دلیلیں
توحید کی صفات اور دلیلیں
لائبریری آف اسلامک انفارمیشن
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/10/blog-post.html
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/
http://isfolibrary.blogspot.com/2020/10/blog-post.html
true
5962244918716344721
UTF-8
تمام تحریریں دیکھیں کسی تحریر میں موجود نہیں مزید تحریریں مزید پڑھیں Reply Cancel reply Delete By مرکزی صفحہ صفحات تحریرں View All مزید تحریریں عنوان ARCHIVE تلاش تمام تحریرں Not found any post match with your request واپس مرکزی صفحہ پر جائیں شئیر Sunday Monday Tuesday Wednesday Thursday Friday Saturday Sun Mon Tue Wed Thu Fri Sat جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر جنوری فروری مارچ اپریل مئی جون جولائی اگست ستمبر اکتوبر نومبر دسمبر just now 1 minute ago $$1$$ minutes ago 1 hour ago $$1$$ hours ago Yesterday $$1$$ days ago $$1$$ weeks ago more than 5 weeks ago Followers Follow THIS PREMIUM CONTENT IS LOCKED STEP 1: Share to a social network STEP 2: Click the link on your social network Copy All Code Select All Code All codes were copied to your clipboard Can not copy the codes / texts, please press [CTRL]+[C] (or CMD+C with Mac) to copy